13 مارچ، 2025، 10:24 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85777790
T T
0 Persons

لیبلز

ایران کا غزہ میں مستقل جنگ بندی اور فلسطینیوں کی معاشی مدد کا مطالبہ

لندن (ارنا) جنیوا میں انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) کی گورننگ کونسل کے اجلاس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندے نے فلسطین کی تباہ کن انسانی صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے غزہ میں مستقل جنگ بندی، قبضے کے خاتمے اور فلسطینیوں کے خلاف تمام اقتصادی اور تجارتی پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ کیا۔

جمعرات (14 مارچ 2024) کو تنظیم کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کے دوران ایران کے نائب  مندوب مہدی علی آبادی نے فلسطین کی تباہ کن انسانی صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے معاشی صورتحال اور لیبر مارکیٹ کے بارے میں چونکا دینے والے اعدادوشمار پیش کئے۔

انہوں نے اجلاس کو بتایا کہ فلسطین میں جی ڈی پی کی شرح میں 28 فیصد کمی واقع ہوئی ہے، بے روزگاری کی شرح 79.7 فیصد تک پہنچ گئی ہے  اور  نجی شعبے میں 95 فیصد ملازمتیں ختم ہوگئي ہیں۔

ایران کے نائب مندوب صیہونی جارحیت کے نتیجے میں غزہ کو پہنچنے والے نقصانا کا تخمینہ 49 بلین ڈالر لگایا گیا ہے جبکہ اس علاقے کی تعمیر نو کے اخراجات کا تخمینہ 53 بلین ڈالر سے زیادہ ہے۔

ایران کے نائب مندوب نے 19 جنوری 2025 کو اعلان کردہ جنگ بندی کا حوالہ دیتے ہوئے میں مستقل جنگ بندی، قبضے کے خاتمے اور فلسطینیوں کے خلاف تمام اقتصادی اور تجارتی پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ کیا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .